آل پاکستان مسلم لیگ وفد کا دورہ جناح ہاوس: 9 مئی واقعات کی مذمت

لاہور (نیوز رپورٹر ) جنرل سیکرٹری سیف الرحمن اور مرکزی رہنما عمران غوری کی قیادت میں آل پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے جناح ہاو¿س کا دورہ کیا۔وفد نے جناح ہاو¿س میں جلاو¿ گھیراو¿ پر شدید دکھ کا اظہار کیا اور شدید الفاظ میں مذمت کی۔ رہنماو¿ں نے کہا 9 مئی بدقسمتی سے پاکستان کی تاریخ میں یومِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائےگا۔ اس روز سوچے سمجھے منصوبے کے تحت منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں نے شرپسندوں کی رہنمائی کی جس سے شرمناک تباہ کاری واقع ہوئی۔ دہشتگردوں نے جناح ہاوس کو تباہ کر کے قومی ورثہ کی بدترین پامالی کی۔ ہم حکومتِ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں اس شرمناک واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور جلد از جلد انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ہم تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ان شرپسندوں، فسادیوں اور دہشت گردوں کو نشانِ عبرت نہیں بنا دیا جاتا۔ پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔