تعلیم پر جی ڈی پی کا 5 فی صدخرچ کیاجائے: ماہرین تعلیم و طلبہ رہنما

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام”ایجوکیشن بجٹ سیمینار“ میں مطالبہ کیا گیا کہ تعلیم پر جی ڈی پی کا 5فی صدر خرچ کیا جائے،نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جائے اور قوم کو متحد کرنے کیلئے یکساں نظام تعلیم نافذ کیا جائے۔ایجوکیشن بجٹ سیمینار سے سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے کہا مجھے خوشی ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تحریک منہاج القرآن کا سب سے زیادہ فوکس فروغ تعلیم و تربیت پر ہے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ پچھلی ایک دہائی سے شرح خواندگی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اگر ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں تو تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرنا ہو گا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز نے کہاکہ قوم کو متحد کرنے کیلئے یکساں نظام تعلیم نافذ کرنا ہو گا۔شیخ فرحان عزیز نے رہنماو¿ں اور طلبہ تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔سیمینار میں انجمن طلبہ اسلام کے رہنما جواد لودھی،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما مرتضیٰ باقر،میاں عنصر محمود،علی قریشی،محسن اقبال سمیت دیگر طلبہ رہنماو¿ں نے شرکت کی۔