سید ضمیر الحسن مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ مقرر

لاہور(خصوصی نامہ نگار )ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت پیر سید عرفان مشہدی نے امیر اہل سنت پیر عبد الخالق القادری مرکزی امیر کی مشاورت سے ممتاز عالم دین پیر سید ضمیر الحسن مشہدی کو مرکزی جماعت اہل سنت پنجاب کا ناظم اعلیٰ مقرر کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔ نامزد ناظم اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ قائدین کی توقعات پر پورا اتر سکوں۔ امیر پنجاب سید ارشد حسین گردیزی نے نو منتخب ناظم اعلیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے ملکر آگے چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔