Waqt News
Friday | September 29, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • 2024ء کی بہترین جامعات، آکسفورڈ یونیورسٹی کا پہلا نمبر
  • آسٹریلیا نےورلڈ کپ کےلیے اپنے سکواڈ کا اعلان کردیا
  • عمرہ زائرین خجل و خوار،شدید احتجاج
  • عیدمیلادالنبی ﷺ کے پیش نظر تمام سینما گھر، تھیٹرز بند رکھنے کا فیصلہ
  • آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار

جمہوری کلچر کو پروان کیجئے

Jun 06, 2023 9:01 AM, June 06, 2023
  • وزیر احمد جوگیزئی
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
 جمہوری کلچر کو پروان کیجئے

    سردار نامہ … وزیر احمد جو گیزئی
wazeerjogazi@gmail.com  
جمہور کی آواز کو دبانے سے مسائل کا حل نہیں ہوا کرتا ہے ،یہ معاملہ کا حل نہیں ہے ،یہ ایک حقیقت ہے کہ ہمارے ملک میں جمہوریت کمزور رہی ہے اور پہلے وزیر اعظم شہید لیاقت علی خان کے شہید ہونے کے بعد اس ملک میں جمہوریت اصل شکل میں آہی نہیں سکی ہے۔ملک میں جمہوری اقدار اور اہداف کو پانے کے لیے آپ کو اپنے آپ کو جمہوری کردار سے لیبریز کرنا ہو گا۔کبھی بھی کسی بھی سیاسی جماعت کو بین کرنے یا پھر اس پر پابندی لگانے سے اس جماعت کی سیاسی سوچ ختم نہیں ہو جاتی ہے۔بلکہ یہ سوچ کسی اور شکل میں نمودار ہوتی ہے اور کسی نہ کسی طرح سے آگے بڑھتی ہی رہتی ہے۔جبر سے سوچ کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔سوچ کسی اور شکل میں نمودار ہو جاتی ہے جیسے کہ کہا جاتا ہے کہ old) wine in a new bottle)یہ ایسا ہی کام ہو تا ہے۔ہم نے پاکستان میں 1953ئ￿  کے بعد جو بھی سیاسی جماعتیں دیکھی ہیں ،سوائے ایک محدود وقت کے وہ آگے نہ بڑھ سکی ہیں اور ایک حد سے زیادہ کوئی بھی کردار ادا نہیں کر سکیں ہیں۔پاکستان کی بد قسمتی رہی ہے کہ یہاں پر جمہوری کلچر کو پروان نہیں چڑھایا گیا ہے۔سوائے پاکستان پیپلز پا رٹی کے کوئی بھی جماعت بطور جماعت کوئی خا طر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی ہے۔پاکستان پیپلز پا رٹی ذو الفقار علی بھٹو کی قیادت میں ایک ایسی جماعت تھی جو کہ پاکستان کے عمومی سیاسی نظیر سے فرق تھی ،لیکن یہ جماعت بھی اپنی اصل شکل میں برقرار نہیں رہ سکی اور اس کا بھی وہی حال ہوا جو کہ مسلم لیگ کا ہوا۔لہذا آج ہمیں ماضی سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔سیاسی جماعتوں کو بنانے اور مٹانے والا کام نہیں کرنا چاہیے۔نہ ہی قیادت کو غیر فطری طریقے سے سیاست سے دور کرنا چاہیے۔سیاسی جماعتوں پر قدغن لگانے کا عمل ماضی میں بھی ناکام رہا ہے اور اب بھی ناکام رہے گا۔لیکن یہ بات بھی حقیقت ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ یقینا پاکستان تحریک انصاف سے بطور جماعت غلطی ہو ئی ہے اور اس با ت کا اعتراف کرنا چاہیے اور اس غلطی کی کو ئی بھی معافی نہیں ہے اور یہ بات ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔پارٹی کو اس حوالے سے اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے اور غور کرنے کی ضرورت ہے کہ آخر کیا وجہ بنی ہے کہ معاملات کو اس حد تک خراب کر دیا گیا ہے اور بات یہاں تک پہنچ گئی ہے۔یہ نہایت ہی افسوس ناک بات ہے کہ ملک ان حالات سے دوچار ہے۔اور آخر ملک کو ان حالات سے نکالنا کس طرح ہے یہ کسی کو معلوم نہیں ہے۔سیاسی طلاطم خیزی کے ماحول میں ایک ٹھہر ائو کی ضرورت ہو تی ہے ،ایک ہو ش مندی کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ہمارے سیاست دانوں میں پائی نہیں جاتی ہے ہمارے سیاست دان کئی محاذوں پر ناکام ہو ئے ہیں۔اس بات کو بھی ماننے کی ضرورت ہے۔سیاسی جماعتوں کو یہ بھی سوچنے کی ضرورت ہے کہ آخر ملکی تاریخ سے کھلو اڑ کیوں کرنا چاہتے ہیں ؟ شہیدا کی یا د گاروں اور مزارات پر اس انداز میں حملے کرنا کسی طور پر بھی ایک مناسب عمل نہیں ہے۔یہ کو ئی قومی خدمت نہیں ہے۔یقینا اس حوالے سے لیڈرشپ کے مزاج میں کوئی فتور ہو گا اور کوئی کوئی غرور ہو گا ،جس کے نتیجے میں اللہ نے اس لیڈرشپ سے یہ کام کروا دیا ہے اور اب اس کام کی پاداش میں تحریک انصاف کو اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔پاکستان اس وقت ایک نہایت ہی نازک دور سے گزر رہا ہے اور ملک کو ان حالات سے نکالنے کے لیے ہمیں اور ہماری قومی قیادت کو ایک اجتماعی عقل اور دانش کی ضرورت ہے لیکن ہماری قیادت اس حوالے سے اپنے آپ کو منو نہیں سکی ہے۔یہ یقینا الیکشن کا سال ہے اور اور اگر اس الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف پر پا بندی لگتی ہے تو پھر اس پا بندی کے نتیجے میں اگر الیکشن پاکستان تحریک انصاف کے بغیر ہوتے ہیں تو پھر ان الیکشن کی اہمیت نہیں رہے گی اور یہ الیکشن ایک ڈھونگ ہی بن کر رہ جا ئیں گے۔ہمیں ماضی کی روایات سے ہٹنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کا جمہوری لا ئنز پر آنا بہت ضروری ہے جمہوریت ہی ہے جو کہ پاکستان کو آگے بڑھا سکتی ہے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈال سکتی ہے۔الیکشن کے لیے ایک لیول پلئنگ فیلڈ ہونا بھی بہت ضروری ہے کیو نکہ ایک لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملے تو پھر ایکشن کے بعد میں نہ مانوں کی رٹ شروع ہو جاتی ہے۔اور ایسے کسی بھی الیکشن میں جس کہ spectrum میں تمام سیاسی جماعتیں برابر حصہ دار نہ ہوں وہ الیکشن مطلوبہ نتائج نہیں دے سکتا ہے۔پاکستان اس وقت کثیر الجہتی بحرانوں کا شکار ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اس بجٹ میں اپنے خرچے کم کرے۔حکومت کے سائز کو چھوٹا کیا جانا چاہیے۔حکومت کی شاہ خرچیوں کو کم کرنا ضروری ہے۔اسے حالات میں بہتری لا ئی جاسکتی ہے۔18ویں ترمیم کے بعد بہت سارے محکمے ایسے ہیں ،جو کہ صوبوں کو منتقل کر دیے گئے ہیں لیکن اس کے با وجود وہ وفاق کے پاس موجود ہیں اور ان کے اخراجات بھی وفاق ہی اٹھا رہا ہے۔یہ سلسلہ کو بند کرنے کی ضرورت ہے۔وزارت ہاوسنگ کے معاملات پر اسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے ،سرکاری ملا زمین کو رہائش گاہیں جاری کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے ،سرکاری رہائش گاہوں کو بیچ دیا جائے تو آدھا بجٹ اس سے پورا کیا جاسکتا ہے ،اس کے ساتھ ہی ہاوسنگ سیکٹر میں کرپشن کا بھی خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔لیکن شاہد کرپشن چونکہ ہماری شہ رگ بن چکی ہے اس لیے ،اس شہ رگ کو کا ٹنے والا کوئی خوش قسمت ہی ہو گا۔لیکن ایسا کوئی بھی شخص سامنے آتا ہوا دیکھائی نہیں دیتا ہے جو کہ صرف زاتی مفادات اور نعرہ بازی تک نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کچھ کر سکے۔

2024ء کی بہترین جامعات، آکسفورڈ یونیورسٹی کا پہلا نمبر

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
وزیر احمد جوگیزئی

وزیر احمد جوگیزئی

مشہور ٖخبریں
  • ریاست کرے تو کیا کرے؟

    Sep 28, 2023
  • نواز شریف کی"نیک چال چلن" کی ضمانت؟

    Sep 29, 2023
  • نومنتخب وزیراعظم سے کون ملا....

    Sep 28, 2023
  • ایشین گیمز:نیپال نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کر کے ...

    Sep 27, 2023 | 13:18
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • 2024ء کی بہترین جامعات، آکسفورڈ یونیورسٹی کا پہلا نمبر

    Sep 28, 2023 | 21:31
  • آسٹریلیا نےورلڈ کپ کےلیے اپنے سکواڈ کا اعلان کردیا

    Sep 28, 2023 | 21:25
  • عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی میں فریق نہیں بنیں گے: ...

    Sep 28, 2023 | 15:07
  • اویسٹن انجکشن کیس: سرنج اور ڈسپنسنگ عمل کے دوران انفیکشن ...

    Sep 28, 2023 | 15:03
  • ٹک ٹاک کی پاکستان کی سیاحت اجاگر کرنے کیلئے گھومو پاکستان ...

    Sep 28, 2023 | 15:00
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • نواز شریف کی"نیک چال چلن" کی ضمانت؟

    Sep 29, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیاری پیاری ...

    Sep 29, 2023
  • مقبولیت کا سروے اور دھرنے کا جھرنا

    Sep 29, 2023
  • ریاست کرے تو کیا کرے؟

    Sep 28, 2023
  • نئی سیاسی جماعت؟؟؟؟؟

    Sep 28, 2023
  • 1

    جشنِ میلادالنبیﷺ اور اتحادِ امتّ کے تقاضے

  • 2

    نگران وزیراعظم اور وزراءخود کو متنازعہ نہ بنائیں

  • 3

    مودی کے نفرت انگیز جرائم سے متعلق بلوم برگ کی رپورٹ

  • 4

    بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

  • 5

    آرمی چیف سے مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات

  • 1

    جمعرات ، 11 ربیع الاول 1445ھ، 28ستمبر 2023ئ

  • 2

    بدھ‘ 10 ربیع الاول 1445ھ ‘ 27 ستمبر 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ”مدنی سرکاردِیاں گلیاں !(1) “

    Sep 29, 2023
  • ہمارے نبیﷺ کی ماں کےلئے محبت

    Sep 29, 2023
  • جشن ولادت محمدپر اقلیتی برادری کیلئے ایک عزم ...

    Sep 29, 2023
  • وہ ایک رات چراغاں ہوا زمانے میں

    Sep 29, 2023
  • ”آمد سرورِ کونین“

    Sep 29, 2023
  • عمران خان کی جیل یاترا اور الیکشن کی شفافئیت پر ...

    Sep 28, 2023
  • صرف معیشت کی درستگی کا بیانیہ سے عوام کو دلچسپی ...

    Sep 28, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضور نبی کریم ﷺ کی سخاوت

  • 2

    حضور نبی کریم کا اسوئہ حسنہ (۲)

  • 3

    حضور نبی کریم ﷺکا اسوئہ حسنہ (۱)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    پاکستان

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    یقین کامل

  • 1

    قانون

  • 2

    اسلام

  • 3

    صحنِ سرا

  • 4

    اور تم خوار ہوئے تارک قرآن ہو کر

  • 5

    فکرِ انساں

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group